سعودی عرب میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

Published on January 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 712)      No Comments

news-1452447786-8149_largeریاض۔۔۔ سعودی عرب میں واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز خبردار ہو جائیں کہ اب کوئی بھی ایسی پوسٹ شیئر ہونے پر وہ قانون کی گرفت میں آ سکتے ہیں جو ریاست کے قوانین کے خلاف ہو۔ عرب نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ایک قانونی مشیر عمر الجہانی کا کہنا ہے کہ ”اب واٹس ایپ گروپ کے اراکین میں سے جوکوئی بھی ایسی پوسٹ شیئر کرے گا جس سے سعودی قوم اور اس کی معاشرتی اخلاقیات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، اس رکن کی اس غلطی پر گروپ کے ایڈمن کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔“
عمر الجہانی نے کہا کہ ”اگر کسی گروپ میں کوئی ایسی پوسٹ شیئر کی جاتی ہے جس میں کوئی سرکاری دستاویزات افشاء کی گئی ہوں یا جس سے ملکی سلامتی و شہریوں کے تحفظ اور ملکی معیشت کو خطرہ ہو تو گروپ ایڈمن کو چاہیے کہ فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سرکاری اداروں کو دیں۔“انہوں نے کہا کہ ”گروپس کے ایڈمنز، ڈائریکٹر اور سپروائزرز کو اپنے گروپ کے تمام اراکین کی پوسٹ کی کڑی نگرانی کرنی چاہیے اور یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی خلاف قانون پوسٹ شیئر نہ کی جائے، ورنہ کسی اور کی غلطی کی سزا انہیں بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy