شہرت کے متلاشی لوگوں کو تجربہ نام کی چیز کا پتہ نہیں،اداکار اظہر خان

Published on January 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 832)      No Comments

abc
آج کل کراچی میں ایک پروجیکٹ اور فلم کے سلسلے میں مصروف ہوں
کراچی(یواین پی) میں یہ نہیں چاہتا ہے کہ فورا ہی مجھے کسی بھی طریقے سے شہرت مل جائے جو کسی کی دی ہوئی مرہونِ منت ہو میں تجربے پر سو فیصد یقین رکھتا ہوں اور میری دلی خواہش ہے کہ میں میڈیا کا وہ چمکتا ستارہ بنوں جس کی روشنی ٹمٹمائے اور اس سلسلے میں میں محنت، لگن اور جستجو سے کام کم کرنے پر یقین رکھتا ہوں اور شہرت کے متلاشی لوگوں کو تجربہ نام کی چیز کا پتہ نہیں۔ یہ بات خصوصی طور پر نجی تقریب میں بات کرتے ہوئے لاہور سے آئے ہوئے نئے اداکار اظہر خان نے بتائی انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جو بھی شوبز کی دنیا میں آنا چاہتا ہے اسے یہ پتہ نہیں ہو تا کہ وہ ایک ایسے کمرے میں بند ہونے جا رہا ہے جہاں پر شیشے کی دیواریں ہیں اور اس میں کوئی دروازہ نہیں اور یہی اصل حقیقت ہے شوبز کی دنیا کی میں آج کل ایک پروجیکٹ سے منسلک ہوں اور امید ہے کہ یہ پروجیکٹ میرے لیے اگر کامیابی کا زینہ نہ بن سکا تو کم از کم مجھے اس سے شناحت ضرور ملے گی اور اللہ تعالی نے کوشش مانگی ہے نتیجہ نہیں انہوں نے مزید بتایا کہ میں لاہور میں ایک شارٹ فلم’’اینڈیڈ‘‘ اور ’’بے درودیوارگر‘‘ سیریل میں کام کر چکا ہوں جس میں میکال، جگن کاظم، عرفان کھوسٹ اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ کام کر چکا ہوں آج کل کراچی میں ایک پروجیکٹ اور فلم کے سلسلے میں مصروف ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمل کا دارومدار نیت پر ہتا ہے اور جب نیت اچھی ہوگی تو اللہ تعالی آپ کی راہ خود آسان کر دے گا گو کہ سچی اور مثبت راہ پر چلنا مشکل کام ہے مگر ہر مشکل کے پیچھے راحت ہوتی ہے اور آج بھی دیکھ لیں کہ برصغیر سمیت دنیا بھر میں جتنے بھی قابل اور معروف ہستیاں گزری ہیں انہوں نے محنت، لگن اور جستجو سے کام کرنے کے بعد ہی وہ مقام حاصل کیا ہے جو آج ان کو ممتاز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آکر بڑی محبت ملی اور اور کراچی لے سینئرز اداکاروں کے ساتھ کام کیا جو میرے لیے یادگار رہے گا اور ان کی محبتوں کو میں کبھی بھلا نہیں سکوں گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题