پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے ’’یوم محبت‘‘ آج منایا جارہا ہے

Published on February 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,159)      No Comments

01
کراچی(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں محبت کے اظہار کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے آج منایا جارہا ہے۔ محبت کے عالمی دن کے موقع پر بازاروں میں گلاب کے پھول نایاب ہوگئے، چاکلیٹس کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، بیکریوں پرکیکس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلاب کی خوشبو سے مہکتا ویلنٹائن ڈے آج دنیا بھر میں منایا جائے گا، اس دن کی تیاری ماہ فروری کے شروع ہوتے ہی ہوجاتی ہے، گلاب،چاکلیٹس،پرفیوم،ٹیڈی بیئر،کیکس اورلال رنگ کی ہرچیز محبت کرنے والوں کےلئے تحفے کی شکل اختیارکر لیتی ہے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ تحفہ محبوب کے لئے ہی لیا جائے، ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جن سے محبت کرنے والے موجود ہیں، کوئی مہکتے پھولوں کا تحفہ دے کر محبت کا اظہار کرے یا تاج محل تعمیر کرکے،محبت کا کینوس بہت وسیع ہے، جس پر محبت کے رنگ ہی رنگ بکھیرے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب پشاورمیں ضلعی کونسل کی جانب سے ویلنٹائنز ڈے پرپابندی کے باوجود اس دن کی تیاریاں دھڑلے سے جاری ہیں۔دنیا بھر میں ویلنٹائنز ڈے بھرپور اندازمیں منایا جاتا ہے۔ محبت کا جذبہ انمول ہی سہی لیکن محبوب سے اس کا اظہار بھی ضروری ہے اور یہی اس دن کومنانے کا مقصدہے۔ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے دکانوں میں تحائف خریدنے والوں کا رش بھی دیکھا گیا، کوئی چاکلیٹس پسند کرتا دکھائی دے رہا ہے تو کوئی ٹیڈی بیئر لیتا اور کوئی سرخ گلابوں کو اظہار کا ذریعہ بنانا چاہتاہے۔نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد کی خواہش ہے کہ وہ ویلنٹائنز ڈے کو بھرپور انداز میں منائیں اورتحفے تحائف دے کر ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ویلنٹائنز ڈے کو سرخ گلاب کے ذریعے اظہار محبت کا دن بھی کہا جا تا ہے اور ہر وہ دن ویلینٹائن ڈے ہو تا ہے جب دل دل سے ملتے ہیں۔نوجوان تو اس دن کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں، محبت ایک سدابہار جذبہ ہے جو ہر موسم میں ہر وقت مہکتا ہے۔ نوجوانوں میں اس دن کے حوالے سے جوش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر یہ دن روز منایا جائے تو دنیا سے نفرتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کا تصور نوے کی دہائی کے آخر میں ریڈیو اور ٹی وی کی خصوصی نشریات کی وجہ سے مقبول ہوا۔پاکستان کے شہری علاقوں میں اسے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،پھولوں کی فروخت میں کئی سو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔جہاں دنیا بھر میں اس دن کو خوشی اور مسرت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے وہیں کئی مسلمان عالم دین کی نظر میں یہ ایک وائرس ہے جو مسلم دنیا کے نوجوانوں کے اخلاق کو تباہ کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog