سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں شہید ہونے والے لڈن کے رہائشی، کی نماز جنازہ ادا کی گئی

Published on March 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

llll
بوریوالہ( یو این پی)سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں شہید ہونے والے لڈن کے رہائشی طارق حسین ولد صابر حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لڈن میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی ڈی سی او وہاڑی کی نمائندگی ڈی او سی مہر امیر بخش نے کی نائب تحصیل دار مہر اقبال کاٹھیا بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر شہید طارق حسین کی تدفین کے انتظامات ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے مہر امیر بخش نے سوگوار خاندان کے سربراہ صابر حسین کو وزیر اعلی پنجاب کا تعزیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ حکومت آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اس سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائیگی دریں اثناء ڈی سی او آفس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد کی صدارت میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں شہید طارق حسین کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes