قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے والد کا114 واں یوم وفات آج منایا جائے گا

Published on April 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

444لاہور (یوا ین پی ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے والد جناح پونجا کا114 واں یوم وفات آج -17 اپریل بروز اتوار کو منایا جائے گا ۔جناح پونجا 1850میں پیدا ہوئے ان کے والد پونجا میگھ جی نے1864 میں اپنے آبائی گاؤں بڑی پانیلی کی سکونت ترکرکے کراچی میں اقامت اختیار کی اور یہاں کاروبار سے منسلک ہوگئے جناح پونجا نے بھی بڑے ہوکر اس کاروبار میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے لگے ان کی شادی شیریں بی بی عرف میٹھی بائی سے ہوئی جس کے بطن سے قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ اور ان کے دیگر بھائی بہن پیدا ہوئے محمدعلی جناح ان کے سب سے بڑے بیٹے تھے جبکہ ان کے دیگر بچوں میں رحمت بی ،بندہ علی ،مریم بی ،احمدعلی ،شیریں بی ،فاطمہ بی اور بچوبھائی کے نام شامل تھے ان میں سے بندہ علی اور بچوبھائی کا انتقال کمسنی میں ہوگیا تھا جناب جناح پونجا کا انتقال17 اپریل1902 کو ہواتھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog