پاکستان سپر لیگ سے2.6 ملین ڈالرز کا منافع ہوا، پی سی بی

Published on May 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

06
لاہور(یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی ایڈیشن میں 2.6 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی جو اس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو بالکل امید نہیں تھی کہ یہ ٹورنامنٹ منافع بخش ثابت ہوگا۔ پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں ہونے والی یہ کمائی ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ نے دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وا لی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes