ملک بھر میں اوپن یونیورسٹی کے امتحانات 16۔مئی سے شروع ہونگے

Published on May 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد (یواین پی )ملک کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2015ء میں پیش کئے گئے میٹرک ٗ ایف اے/ایف ایس سی ٗ ڈپلومہ ان ایجوکیشن ٗ بی اے /بی ایس)سی ایس(ٗ بی ایس مائیکرو بیالوجی اور کیمسٹری پروگرامز کے فائنل امتحانات 16۔مئی سے ایک ساتھ شروع ہورہے ہیں۔ طلبہ کو ان کی رہائش کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ملک کے مختلف شہروں میں 850۔امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔ ان پروگرامز کے امتحانا ت میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردی گئی ہیں ٗ طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کردی گئی ہے۔ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرکے بھی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题