آمدہ بجٹ آئی ایم ایف بناچکی ہے، حکومت نے صرف نافذ کرنا ہے ؛ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

Published on May 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

022
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنا لیا ہے اور حکومت نے مقررہ تاریخ پر اس کا اعلان کر کے نافذ کرنا ہے۔ تجارتی تنظیمیں بجٹ سفارشات کے زریعے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں جبکہ اعلیٰ حکام انھیں ہمیشہ کی طرح تسلیاں دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی موجودگی میں پرو گروتھ بجٹ دیوانے کا خواب ہے۔جس ملک میں 375 افراد میں سے صرف ایک ٹیکس ادا کرتا ہو اور لاکھوں ڈاکٹروں و وکیلوں اور دیگر پروفیشنلز میں سے صرف چند ہزار ریٹرن فائل کرتے ہوں اسے قرضوں کے سہارا جینا پڑتا ہے اسلئے آزادانہ اور کاروبار و عوام دوست بجٹ بنانا نا ممکن ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ آٹھ سال سے آئی ایم ایف کی اقتصادی استحکام کی پالیسیوں کی وجہ سے جی ڈی پی گروتھ نہیں ہو رہی جبکہ ٹیکس کا نظام خامیوں کا مجموعہ بن چکا ہے جس پر سنجیدگی سے نظر الثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کا صنعتی شعبہ ٹیکس کا 73 فیصد بوجھ اٹھا رہا ہے جس سے ترقی رک گئی ہے جبکہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ آٹھ سال میں آبادی میں کافی اضافہ ہوا ہے مگر پی ایس ڈی پی کے اخراجات میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے۔ نجی شعبہ کے جانب سے بڑھتے ہوئے قرضوں کو معاشی سرگرمی کا ثبوت قرار دینے والے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں کیونکہ قرضوں میں اضافہ بڑھتے کاروبار کی وجہ سے نہیں بلکہ ایف بی آر کی جانب سے اربوں روپے کے ریفنڈ کی عدم ادائیگی کا نتیجہ ہے۔ برامدکنندگان کا سرمایہ پھنسا ہوا ہو تو وہ اپنا کاروبار زندہ رکھنے کیلئے قرضوں پر مجبور ہوتے ہیں۔ پاناما لیکس نے حکومت کو اخلاقی طور پر کمزور کر دیا ہے۔ سب سے پہلے ہم پر حاکم 342 ممبران قومی اسمبلی ٹیکس ادا کریں، انکا ٹیکس آڈٹ کیا جائے اور اسکے بعد بڑھتے ہوئے غیر ترقیاتی اخراجات پورے کرنے کیلئے عوام سے ٹیکس مانگا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme