بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

Published on May 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 781)      No Comments

5555
اسلام آباد(یو این پی) سینڑل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں تین روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست کر دی ہے، جس پر نیپرا 26 مئی کو سماعت کرے گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اپریل کیلئے دی کی گئی ہے۔ نپرا کو بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران بجلی کے لئے ریفرنس قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ رہی، اپریل میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے پیداواری لاگت 11 روپے 85 پیسے، فرنس آئل سے5 روپے 38 پیسے فی یونٹ رہی۔ گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 73 پیسے اور نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت 1 روپیہ 16 پیسے فی یونٹ رہی۔ ایران سے درآمدی بجلی کے نرخ 10 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog