پنجاب اور سندھ کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

033
پشاور(یو این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں حزبِ اختلاف نے سندھ اورپنجاب کی اپوزیشن کے نقش قدم پرچلتے ہوئے وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران خوب ہنگامہ کیا۔ بجٹ کومسترد کرتے ہوئے  شیم شیم کے نعرے لگائے۔خاتون رکن نگہت اورکزئی وزیرخزانہ کے سامنے کھڑی ہوگئیں۔تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیرخزانہ مظفرسید کی بجٹ تقریر کے دوران بھی اپوزیشن نے ایوان سر پر اٹھائے رکھا۔ اپوزیشن اراکین نے چور چور اور شیم شیم کے نعرے لگائے اپوزیشن کے ہنگامے کے دوران پیپلزپارٹی کی خاتون رکن تو ہال میں گھومتی رہیں اور بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ کے سامنے کھڑی ہوگئیں۔اپوزیشن چلاتی رہی وزیرخزانہ بجٹ تقریر پڑھتے رہے اپوزیشن نے ایوان سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال کا بجٹ یکسر مسترد کردیا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ یہ غریب عوام کا نہیں بیوروکریسی کا بجٹ ہے۔اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes