وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول محمد شہبازشریف ہسپتال اوررمضان بازاربیدیاں روڈکااچانک دورہ

Published on June 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

1
لاہور (یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج دوپہر بغیر پروٹوکول محمد شہبازشریف ہسپتال بیدیاں روڈ اور رمضان بازاربیدیاں روڈکا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اس اچانک دورے سے ان کا سٹاف ،ضلعی انتظامیہ اورمسلم لیگ(ن) کے عہدیداران بھی لاعلم رہے۔وزیراعلیٰ نے محمدشہبازشریف ہسپتال میں طبی سہولتوں کی فراہمی جبکہ رمضان بازار میں اشیاء ضروریہ،پھلوں،سبزیوں اوردالوں کے معیار اورقیمتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زچہ و بچہ وارڈ ، فارمیسی اور بلڈ بینک کا معائنہ کیااوروارڈز میں زیر علاج مریضوں اوران کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولتوں،صفائی کے انتظامات،ادویات کی فراہمی اورطبی عملے کے رویے کے بارے دریافت کیا ۔ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اوران کے لواحقین نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انتہائی شاندار ہسپتال بنایا ہے جہاں علاج بھی بہت اچھا ہوتاہے اور ادویات بھی ملتی ہیں۔ڈاکٹرز اورطبی عملے کا رویہ انتہائی بہترین ہے ،ہمیں علاج معالجے میں کسی قسم کی دقت نہیں ہے ۔زچہ وبچہ وارڈ میں داخل ایک مریضہ نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں بہت اچھا علاج ہورہا ہے ۔ڈاکٹرز اور نرسیں بہت خیال رکھتی ہیں اورہمیں اس ہسپتال میں کوئی تکلیف نہیں ہمیں یقین نہیں آتا کہ ایسا ہسپتال بھی کوئی بن گیا ہے جہاں اتنا اچھے طریقے سے علاج معالجہ ہوتا ہے ۔بلاشبہ یہ ہسپتال ہمارے لئے ایک نعمت سے کم نہیں۔ہسپتال میں زیر علاج دیگر خواتین مریضوں نے بھی ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کی تعریف کی اورکہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہم جیسے عام لوگوں کے لئے یہ ہسپتال بناکر بہت احسان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے دورے کے موقع پر ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کاانتظام اچھا ہے تاہم اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے-مجھے آج اس ہسپتال کا دورہ کر کے دلی خوشی ہوئی ہے جہاں مریضوں کوبہترین علاج معالجہ میسر آرہا ہے اورعملہ بھی حاضر ہے،یہی وہ جذبہ ہے جسے عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکے- انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی جانب سے دکھی انسانیت کی بھرپو خدمت کودیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes