سابق مشیرخزانہ میر خالد لانگو کی رہائش پر چھاپہ‘ غیرملکی کرنسی اور اسلحہ برآمد

Published on June 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 760)      No Comments

2کوئٹہ (یو این پی) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ نیب بلوچستان نے کراچی میں واقع سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران اہم دستاویزات حاصل کر لیں۔تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی خصوصی ٹیم نے میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کے کراچی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران غیر ملکی کرنسی سمیت ممنوعہ بو ر کا اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ چھاپے کے دوران گھرسے دیگر اہم دستاویزات بھی حاصل کر لیں۔نیب ذرائع کے مطابق خالد لانگو کے زیراستعمال بلٹ پروف گاڑی کی بھی تلاش جاری ہے جس کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔واضح رہے کہ نیب حکام نے گزشتہ روزگرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ان کے دست راست سلیم شاہ کے ڈیفنس کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے 12بنگلوں اور ان بنگلوں میں موجود درجنوں قیمتی گاڑیوں‘ سونے اور اہم دستاویزات بھی تحویل میں لی تھیں۔مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی اور ان کے دست راست کے پکڑے جانے سے ملک بھر میں ان کا کام اور کاروبار مکمل طورپر ٹھپ ہو گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیم گرفتار ٹھیکیدار سلیم شاہ کو آج کسی وقت کراچی سے کوئٹہ لائے گی جس کے بعد ممکنہ طورپر کل انہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题