آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

images
اسلام آباد (یوا ین پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف برلن پہنچ گئے۔ آرمی چیف جرمن سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران جرمنی کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔آرمی چیف چیک ریپبلک کا بھی ایک روزہ دورہ کرینگے جہاں آرمی چیف کی چیک ریپبلک کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme