ڈی سی او وہاڑی کا اچانک وہاڑی ، بوریوالا اور گگومنڈی کے رمضان بازاروں کا دورہ

Published on June 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

Capture
بورے والا(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے وہاڑی ، بوریوالا اور گگومنڈی رمضان بازاروں کے اچانک معائنہ کے دوران آٹے، چینی کی دستیابی ،رمضان فیئر پرائس شاپس پر دالوں کھجور، کیلے ،سیب،چاول اور سبزی کی دستیابی ، قیمت اور معیار کا معائنہ کیا جبکہ دیگر سٹالوں پر بھی ریٹ کارڈ چیک کئے اور اشیاء کے معیار کے مطابق قیمتوں کا جائزہ لیا وہاڑی رمضان بازار کے معائنہ کے دوران کم عمر بچے گیس سلنڈر لے کر رمضان بازار داخل ہوئے تو انہیں نہ تو سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے نہ ہی سول ڈیفنس رضا کاروں نے چیک کیا جس پر ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے پولیس اہلکاروں اور سول ڈیفنس رضاکاروں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی غفلت سے تو کوئی بھی خطرناک شے رمضان بازار میں لاسکتا ہے آپ کی ذمہ داری سیکیورٹی دینا ہے ذمہ داری سے فرائض انجام دیں آئندہ غفلت پر کاررائی کی جائیگی انہوں نے وہاڑی رمضان بازار میں اچھے معیار کے پھل مہیا کرنے کی ہدایت کی بوریوالا اور گگو منڈی رمضان بازاروں میں بھی بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں علی الصبح ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے وہاڑی سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی اس دورانصدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسی بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد، انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے سبزی منڈی کے تر قیاتی کاموں کی جانب توجہ دلائی تو ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے بتایا کہ منڈی کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے جلد ہی مین پھڑ، سڑکوں ،سیوریج ، چار دیواری وغیرہ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائیگا جبکہ بجلی کی تنصیب کا کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکاہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy