پاکستان سپر لیگ کی دوسری ڈرافٹنگ میں محمد آصف اور سلمان بٹ شامل

Published on June 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments
04
لاہور (یوا ین پی) پاکستان سپر لیگ کے چند میچز پاکستان میں کرانا تو درکنار دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل بھی دبئی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم ڈرافٹنگ میں کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آ صف کو بھی شامل کیا جائے گا۔یواین پی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ایک سو ساٹھ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ وسط اکتوبر میں کروائی جائے گی۔ لیگ سیکرٹریٹ کا موقف ہے کہ ڈرافٹنگ کا عمل دبئی میں کروانے کی بڑی وجہ کرکٹرز کی پاکستان میں عدم دستیابی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں زیادہ تر کرکٹرز کا تعلق پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے ہے اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈرافٹنگ کا عمل بھی دبئی میں مکمل کیا جائے گا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ اور محمد آ صف پر بھی پی ایس ایل کے دروازے کھو لے جا رہے ہیں۔ ڈرافٹنگ کے دوران سلمان بٹ اور محمد آ صف کا انتخاب فرنچائز کی صوابدید پر ہو گا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题