عبدالستار ایدھی کے اانتقال سے آج لاکھوں لوگ یتیم ہوگئے،بلاول بھٹو

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

555
کراچی (یو این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے لجنڈ سماجی خدمتگار عبدالستار ایدھی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، ملک کے لجنڈ کو خراج پیش کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج عبدالستار ایدھی کے انتقال سے پاکستان اپنے انسانیت کے ایک علمبردار سے محروم ہو گیا ہے،ایدھی نے بغیر کسی رنگ و نسل، ذات پات کے ملک کے غریب لوگوں کی خدمت کی جس کی وجہ سے وہ دنیا میں انسانی خدمت کے علمبردار مانے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت میں گذاری،ان جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،ان کے انتقال سے آج لاکھوں لوگ یتیم ہوگئے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عظیم محب وطن، خوددارانسان اور نامور سماجی خدمتگارعبدالستار ایدھی کے انتقال پر ہم غمزدہ ہیں، جس نے اپنی زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف کردی،وہ ہمارے لیے ایک ورثہ چھوڑگئے ہیں جو ہماری نسلوں کے لیے باعث حوصلہ رہے گا اور ان کی یادیں ہماری دلوں میں زندہ رہیں گی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ منایا جائے گا، انہوں نے پارٹی رہنماں کو ہدایت کی کہ وہ عبدالستار ایدھی کی آخری رسومات میں شریک ہوں،بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستارا یدھی کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ان پر رحمتیں برسائے اور ان کو سماجی خدمت کے کام کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme