بان کی مون کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on July 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

03
نیویارک (یو این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی سماجی انصاف، انسانی ہمدردی اور عملیت پسندی کی زندہ مثال تھے۔ انہوں نے اپنی سادگی اور انسان دوستی سے بے شمار لوگوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے خاندان اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题