سری لنکا نے آسٹریلیا کو 17 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

Published on July 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

06
پالی کیلے(یو این پی) سری لنکا نے کینگروز کیخلاف اپنے ہی گھر میں تاریخی کامیابی سمیٹ لی۔ آئی لینڈرز نے زبردست مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 106 رنز سے ہرایا۔ سری لنکا کی جانب سے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین مینڈس نے دوسری اننگز میں شاندار ایک سو چھہتر رنز کی مدد سے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بولر لکشن نے مجموعی طور پر سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تجربہ کار اسپنر رنگنا ہیراتھ نے پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں پانچ کینگروز کو ٹھکانے لگایا۔ اس جیت کے بعد میتھوز الیون کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئی ہے۔ سری لنکا نے آخری مرتبہ ستمبر 1999 میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ ہرایا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog