سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ شہید کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

Published on August 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

index
اٹک(یو این پی) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی 16اگست 2015کو شادی خان میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید کرنل شجاع خانزادہ ،ڈی ایس پی سرکل حضرو شوکت شاہ گیلانی سمیت 22افراد شہید ہو گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر 16اگست کو خود کش حملے میں شہید ہو گئے تھے جب کہ ان کے ساتھ سرکل حضرو کے ڈی ایس پی سید شوکت شاہ گیلانی سمیت دیگر افراد بھی شہید ہوئے تھے شہید کرنل شجاع خانزادہ کی آج پہلی برسی چھچھ بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے کئی مقامات پر ختم قرآن کا بھی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes