کامل مرشد کی نسبت(بیعت )مل جانے سے وقت نزع ، قبرمیں آسانی سمیت بخشش ہوجاتی ہے مسعوداحمد لاثانی سرکار

Published on August 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 764)      No Comments

pic Aqa ji 1 (12) 
فیصل آباد (یواین پی )تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر و دورحاضرکے معروف روحانی پیشوا صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے جشن آزادی کے موقع پر لاثانی سیکرٹریت پرمنعقدہ سیمینار ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامل مرشد کی نسبت(بیعت )مل جانے سے وقت نزع، قبرمیں آسانی سمیت بخشش ہوجاتی ہے،ایسے انسانوں کی دنیا وآخرت بہترین بن جاتی ہے ۔آپ نے مزید کہاکہ امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری ؒ نے دیگر مشائخ عظام کیساتھ مل کر قیام پاکستان میں اپنا کلیدی کرداراداکیا،ہم استحکام پاکستان کویقینی بنائیں گے انشاء اللہ۔جشن آزادی کے مبارک موقع پر آپ نے عوام کو باطنی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ بہت جلد پاکستان سے کرپٹ اوردہشت گرد عناصر کاخاتمہ یقینی ہے کیونکہ یہ لوگ قہر الہٰی میں آچکے ہیں اسکے ساتھ ہی پاکستان کامستقبل انتہائی روشن اورتابناک ہے ،پاکستانی عوام اورتمام مسلمانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کوغلبہ عطافرمائیگااورانسانیت ایک بار پھر خوشحالی اورترقی کاسہاناخواب تعبیر ہوتے ہوئے دیکھے گی۔سیمینار کے اختتام پر جشن آزادی کے سلسلے میں بانیان پاکستان کے ایصال ثواب اورپاکستان کی سالگرہ کاخصوصی کیک کاٹا گیا ،جبکہ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ ،حضرت علامہ محمد اقبال ؒ سمیت دیگر مشائخ عظام ،علماء کرام ،لیڈران،ضرب عضب،ISI،رینجرز،ودیگر ملکی حفاظت پر تعینات اداروں کے شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes