بنگلہ دیش ریسٹورنٹ حملے کا ماسٹر مائنڈساتھیوں سمیت ہلاک

Published on August 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

1111
ڈھاکا(یواین پی) بنگلہ دیش پولیس نے دارالحکومت ڈھاکا کے باہر دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کے گذشتہ ماہ ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس انسداد دہشت گردی کے سربراہ کے مطابق یہ کارروائی ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں میں حملے کا ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ یکم جولائی کو بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں واقع مشہور ریسٹورنٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 20 یرغمالی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 6 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کو سینئر پولیس افسر سنوار حسین نے بتایا، ‘یہاں 3 لاشیں موجود ہیں’۔ انھوں نے کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے بنگلہ دیشی نژاد کینیڈین شہری کے حوالے سے بتایا، ‘تمیم چوہدری مرچکا ہے، وہ ریسٹورنٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ اور جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کا سربراہ تھا’۔ سنوار حسین نے بتایا، ‘اس سے قبل پولیس نے ڈھاکا کے 25 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر نارایان گنج کے علاقے پائیک پارا میں کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں سے مقابلہ کیا’۔ بنگلہ دیش کی نیشنل پولیس کے سربراہ اے کے ایم شاہد الحق نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘جب پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا تو ‘ہمیں 99 فیصد یقین’ تھا کہ تمیم چوہدری یہاں چھپا ہوا ہے’۔ 2013 میں کینیڈا سے واپس آنے والا تمیم چوہدری جے ایم بی کا سربراہ تھا، جس کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ڈھاکا کے ریسٹورنٹ میں حملے میں ملوث تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes