ملک کے مختلف شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی عید پھیکی کر دی

Published on September 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

4
لاہور(یو این پی) فیکٹریاں بند‘ دکانیں بند‘ مارکیٹیں بھی بند‘ لوڈ شیڈنگ کا جن پھر بھی قابو میں نہ آ سکا۔ دوسری طرف عید پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے بھی ہمیشہ کی طرح دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سرگودھا اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں اور دیہاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی عید کا مزہ بھی کرکرا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ پاکستانیوں کے گلے کا طوق بن چکا تاہم کبھی کبھی حکومت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر کے عوام کو خوش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ عموماً ایسے اعلانات کا نتیجہ بھی مایوسی کی صورت میں نکلتا ہے۔ بڑی عید آئی تو حکومت نے تین دن تک لوڈ شیڈنگ ختم کر کے ایک بار پھر عوام کو بڑی خوشی دینے کا اعلان کیا مگر حکومتی دعوے دعوے ہی رہے۔عید کے پہلے ہی روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی اور وہ حکومت کو کوستے دکھائی دیے کہ فیکٹریاں بند، مارکیٹیں بند غرضیکہ سب کچھ بند ہے پھر بھی بجلی کی آ نکھ مچولی بلامقصد ہے۔ سرگودھا میں سول لائن، سرکٹ ہاوس، ریلوے روڈ سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی بند ش سے شہری سخت اذیت سے دوچار رہےجبکہ واپڈا والوں کے ٹیلی فون نمبرز بھی مسلسل بند رہے۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ حکومتی اعلان کے باوجود ڈی ٹائپ، سمن آباد، نثار کالونی اور دیگر متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes