کرپٹ آدمی وزیراعظم بن جائے تو اخلاقیات تباہ کر دیتا ہے : عمران خان

Published on October 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

0
فیصل آباد (یو این پی) عمران خان نے کہا ہے کہ دو نومبر کو پاکستان کا فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کرپٹ آدمی وزیراعظم بن جائے تو اخلاقیات تباہ کردیتا ہے۔ حکمران وہی بات کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن چاہتے ہیں۔ اپنی کرپشن بچانے کیلئے قومی اداروں کو بدنام‘ ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے کیس کی سماعت کے بعد کارکنوں کودھرنے کیلئے تیار کرنے کیلئے نکل پڑے کہتے ہیں وزیراعظم اپنی کرپشن بچانے کے لئے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔کرپٹ وزیراعظم احتساب نہیں کر سکتا۔ پاناما لیکس الزام نہیں ثبوت ہیں۔ وزیراعظم نہ جواب دیتے ہیں اور نہ ہی استعفیٰ۔ شریف برادران کی حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں۔اس سے پہلے سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر کے بادشاہ کو قانو ن کے نیچے لانے کی طرف پہلا قدم اٹھا دیا ہے۔عمران خان نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ میں کیس چلنے کا مطلب یہ نہیں کہ احتجاج ختم ہوجائے گا۔ دھاندلی کرنے والے ہی کرپشن کرتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے کپتان نے وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کیا۔ کیس بھی چلے گا اور احتجاج بھی جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme