پیمرا نے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ شروع کر دی

Published on October 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      2 Comments

23
اسلام آباد(یو این پی )  پیمرا نے سہ پہر 3 بجے سے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کی جائے گی اور بغیر شو کاز نوٹس جاری کیے ٹی وی چینلز یا ایف ایم ریڈیوز کو بند کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس، تمام پیمرا ریجنل و سب آفیسز کو ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پیمرا نے دو روز قبل اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے تحت 21 اکتوبر 2016ء سہ پہر 3 بجے کی ڈیڈ لائن کا اعلان کیا تھا اور تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔

Readers Comments (2)
  1. ظفراقبال says:

    thats a Good News …

  2. ظفراقبال says:

    thats A Good News Of Pakistan Nepra





Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes