کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ، یوم سیاہ کشمیرکے حوالے سے پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل کی قراداد

Published on October 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

ppci
جدہ (یواین پی) پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظاہر یکجہتی کی  قرادار پیش و منظور کی گئی قراداد پاکستان پریس کلب کے سنیر رہنما و وائس چیرمین رانا محمد ادریس نے پیش کی ۔جس کی تمام عہدیداران و ممبران نے تائید و حمایت کی ۔جن میں پی پی سی آئی کے بانی و چیرمین محمد وسیم طارق گل ، سنیر رہنما و ممبر مشاروتی کمیٹی سھیل انجم ملک ،مرکزی چیف آرگنائزر پیر سید ضیا گیلانی ،مرکزی چیف کورڈینٹر بابر شہزاد چیمہ ،چیف آرگنائزر سعودی عرب رض عمران ،آرگنائزر جدہ مکہ مدینہ راجہعابد عزیز ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سعودی عرب ناصر خان ، رانا آصف ،رانا منصور و دیگران نے شرکت کی ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا   وہ کونسا رشتہ ہے جن سے منسلک ہو کر تمام مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں وہ کونسی چٹان ہے جس پر اس ملت کی عمارت استور ہے ۔ہم نے پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ چاہتے تھے جہاں ہم اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے قیام پاکستان کے بعد سے ہی کشمیری مسلمان اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ریڈ کلف ایوارڈ نے مسلمانوں اور کشمیریوںکے درمیان مسئلہ کشمیر کی صورت میں مخالفت کا ایسا بیج بو دیا جو آج تک قربانی کے خون سے سینچا جا رہا آج ہم یوم یکجہتی مناتے ہیں مگر اس کی اہمےت سے آگا ہ نہیں ہے اور نہ ہی کشمیریوں کے دکھ اور تکالیف کو دور کرنے کے لیے کوئی مناسب قدم اٹھا تے ہیں جہاد کا نام تو لیتے ہیں مگر مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کے لیے جہاد کرتے نہیں ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی کشمیریوں کی خود داریت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس تنازہ کو حل نہ کر سکی رائے شماری کے وعدے کرنے ( 108گھنٹے کے کرفیو لگانے والے ) کو آج تک ٹال مٹول کرنے والے اس ملک بھارت کو کوئی پوچھنے والا نہیں کہ وہ یہ بربریت کب ختم کرے گا اور کشمیریوں کو حق رائے آزادی دے گا
یہ سوچنے کا وقت ہے یکجہتی صرف اخباروں اور کتابوں تک محدود نہیں رہنی چاہےے بلکہ ہم سب کو وہ عملی قدم اٹھا نا چاہیے جس سے ہم مسلمان کشمیریوں کو اس ظلم و جارہیت سے نجات دلا سکیں 58مسلمان ممالک ہونے کے باوجود ہم کمزور کیو ں ہے  سوچیں
آﺅ ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی دلانے تک ان کے شانہ باشانا کسی بھی قربانی سے دریگ نہیں کریں گے ان شاءاللہ
کیونکہ کیا خوب کہا گیا ہے اہل جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت ۔یہ جنت کسی کافر کو ملی ہے اور نہ ملے گی ۔قرار داد میں کشمیری رہنما یسین  ملک پر ہونے والے تشدد و ان  کی صحت تندرستی پر تشویش کیا گیا ان کی لمبی عمر صحت تندرستی کی دعا کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes