شام: بان کی مون کی سکول پر بمباری کی تحقیقات کی ہدایت

Published on October 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

6
نیویارک(یو این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں سکول پر بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے سکول پر حملے کے نتیجے میں 22 طالبعلموں کی ہلاکت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکول پر حملہ دانستگی سے کیا گیا ہے کہ تو یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ دوسری جانب سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے شام میں سکول پر حملے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کو اس معاملے میں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیئے اور اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ روس بھی اسکول پر فضائی بمباری کی تحقیقات کے حق میں ہے اس لئے جنگی جرائم کے اس اقدام کی فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیئے۔ اس سے قبل شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا تھا کہ گزشتہ روز باغیوں کے زیرتسلط صوبہ عدلیب میں 6 فضائی حملے کئے اور ایک راکٹ سکول پر بھی آکر گرا جس کے نتیجے میں 22 طالبعلم اور 6 اساتذہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes