***غزل***

Published on October 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 992)      No Comments
***غزل*** haya
شاعرہ ۔۔۔ حیا خاں
کبھی رخسار پر اشکوں کی صورت میں ٹپکتا ہے
کبھی سینے میں وہ بن کر دلِ غمگیں دھڑکتا ہے
جگر زخمی ہے میرا اور آ نکھوں سے لہو جاری
کوئی ہر لمحہ مجھ میں بیٹھ کر شاید سسکتا ہے
میں بیمارِ غمِ فرقت ہوں ، کوئی تو ہو چارہ ساز
کہ اب تنہائی کی وحشت سے میرا دم اٹکتا ہے
مسافر ہوں ، مجھے ہے جستجو منزل کو پانے کی
مرا رنجور دل راہِ جدائی میں بھٹکتا ہے
دلِ بیتاب کا یہ حال ہے ، رہتا نہیں بس میں
خود اپنے آشیاں میں صورتِ طائر پھڑکتا ہے
وہ مل جائے تو مل جائیں جہاں بھر کی سبھی خوشیاں
فقط جن کے خیالوں سے مرا تن من مہکتا ہے
انھیں جا کر بتا آؤ ، مرا فرقت زدہ لاشہ
انھی کی دید کی حسرت لیے در در بھٹکتا ہے
 
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes