گفتارکے مسلمان تو ہیں ،کردارکے نہیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on November 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      1 Comment

sani
فیصل آباد (یواین پی) دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر پیر جن وبشرحضورسیدنا ولی محمد شاہ المعروف چادروالی سرکارؒ کے عرس پاک کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان محفل پاک وروحانی تربیتی نشست میں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گفتارکے مسلمان توہیں،کردارکے نہیں،مسلمانوں کی اکثریت اپنے اللہ ورسول ﷺ کانام لیواتو ہے لیکن پیروی شیطان کی کررہی ہے۔ایک طرف اللہ ورسولﷺ کے احکامات اوردوسری طرف نفسانی اورشیطانی خواہشات ہیں ،ہرایک اپنا محاسبہ کرکے دیکھ لے کہ وہ کس کاپیروکارہے،بالآخرشرمندگی اورندامت ہوگی کہ روزمرہ کی زندگی میں اکثرمسلمان حقیقتاًنفسانی اورشیطانی خواہشات کے پیروکار بن چکے ہیں۔بے نمازی مردارکی مانند ہے اوراللہ ورسول ﷺ کاباغی ہے جس کی بدبوسے چالیس گھروں تک نحوست ،آفات وبلیات اوراللہ ورسولﷺ کی ناراضگی کاذریعہ بن رہاہے۔خودبھی نماز کی پابندی رکھیں اوراپنے گھر والوں(بہن بھائیوں،والدین )ودیگر عزیزواقارب کو بھی نمازدرودوسلام کی پابندی کروائیں،ایسے نیک اعمال سے گھروں میں اللہ ورسولﷺ کی رحمت اورہر طرح کی خیروبرکت آئیگی۔خواتین پردے کاخصوصی اہتمام کیاکریں ،اپنے بچوں کوبھی نماز،ذکروفکر،درودوسلام کی پابندی کروائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ ورسولﷺ توپانچ وقت بذریعہ اذان اپنے بندوں کوفلاح اورکامیابی کی طرف بلاتے ہیں لیکن ہم کیسے مسلمان ہیں جواپنے خداورسولﷺ کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہیں،پھر کامیابی کیسے حاصل ہو؟ جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام،اولیاء اللہ کی گستاخی،کرپشن،چوری ،بے پردگی،فحاشی،شراب نوشی جیسے گناہوں سے بازنہیں آتے ،اگر ایسے گناہوں کوچھوڑنانہیں تو پھر آپ کس نام کے مسلمان ہیں؟اپنے گھروالوں کوایسے گناہوں سے بچنے کی تلقین کرتے رہاکریں تاکہ آپ پر اللہ ورسولﷺ کی نظر رحمت رہے۔اللہ تعالیٰ کاہر حال میں شکراداکرتے رہیں اورفقرا(اولیائے کاملین )کی نسبت اوران کے احکامات پر دل وجان سے عمل پیراہونے سے دنیا وآخرت میں کامیابی یقینی ہوجاتی ہے۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    Allah Taala Jall e Shano ho hamin Haqeqi Muslman ban,nay ki tofeeq atta fermay.ameeeeeen





WordPress Blog

Weboy