آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باوجود کوئی ایسا محکمہ نہیں جو خسارہ میں نہ ہو،ڈاکٹر نوشین حامد

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

dr-nousheen-hamid-735x400
پی آئی اے ،ریلوے اورسٹیٹ لائف انشورنس کاپوریشن کے خسارہ کی وجوہات تلاش کی جائیں
لاہور(یوا ین پی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باوجود کوئی ایسا محکمہ نہیں جو خسارہ میں نہ ہو، حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اوار قومی محکمے مالی خسارے کا شکار ہیں ۔ پی آئی اے ،ریلوے اورسٹیٹ لائف انشورنس کاپوریشن کے خسارہ کی وجوہات تلاش کی جائیں ۔ عوام پوچھ رہے ہیں کہ منافع دینے کے بجائے یہ محکمے خسارہ میں کیوں ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دیگر منافع بخش اداروں کی طرح سٹیٹ لائف بھی خسارہ میں چلی گئی ہے جس کے ذمہ دارحکمران ہیں ۔حکمران معاشی ترقی کے نعرے لگاتے ہیں مگر حکومت کو معاشی طور پر مستحکم کرنے والے تمام ادارے خسارہ کا شکار ہیں ۔خسارہ میں چلنے والے یہ ادارے حکومت پر بوجھ بنتے جارہے ہیں ااور پھر ایک دن ان کا اداروں کو بندکرنے کا حکم دے دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ان اداروں کو بند کرنے کے بجائے انہیں خسارے سے نکالنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، سٹیٹ لائف انشور کارپویشن سے ان گنت لوگوں کا مستقبل وابستہ ہے ، عوام نے اپنے بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائی ہیں،اگر سرکاری سطح پر انشورنس پالیسی ہی نہیں ہوگی تو عوام کی زندگی کس طرح محفوظ ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy