منتخب مئیر ہوں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،وسیم اختر

Published on November 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

20
کراچی(یوا ین پی)مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ منتخب مئیر ہوں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ماضی میں کسی بات سے کسی کی دل آذاری ہوئی ہو تو سچے دل سے معذرت چاہتا ہوں۔ہفتہ کو انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی اور اشتعال انگیز تقریر کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل بہت بڑا چیلنج ہے۔ ماضی کی باتوں کو بھلا کر شہر کے مسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں منتخب مئیر ہوں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ماضی میں میری کسی بات سے کسی کی دل آ زاری ہوئی ہو تو سچے دل سے معذرت چاہتا ہوں۔ چوہدری نثار علی خان اور دیگر سے بھی ماضی کی باتوں پر معذرت خواہ ہوں۔پرانی باتوں کو بھلا کر شہر کی ترقی کے لئے کام کیا جائے۔ وزیراعظم سے پھر درخواست کرتا ہوں کہ کراچی کے لئے پیکج کا اعلان کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes