فاٹا میں امن وامان کی بحالی کے بعد ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے،اقبال ظفرجھگڑا

Published on November 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

21
پشاور(یو این پی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا میں امن وامان کی بحالی کے بعد ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ تعلیم اور صحت پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس پشاور میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں جاری نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹرجنرل(آئی ایس ایس آر اے)میجرجنرل غلام قمر، سینیٹرز، بعض اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، بیوروکریٹ، سفراء اور آرمڈفورسز کے سینئر آفیسرز نے شرکت کی۔ جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر ، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم اور سیکرٹری لاء اینڈآرڈرفاٹا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پاک فوج، قبائلی عوام اورسیکورٹی فورسز کے بیش بہاں قربانیوں کے نتیجے میں فاٹامیں امن کاقیام ممکن ہواہے اور اب قبائلی علاقہ جات میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے جس میں تعلیم ، صحت، مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے کئی منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام کوقومی دھارے میں لانے کیلئے فاٹا کے عوام کی مرضی اورمشاورت سے وہاں پر اصلاحات لائے جارہے ہیں تاکہ قبائلی علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابرلایاجاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题