بلوچستان کوسٹ گارڈ کی ساحلی علاقوں میں کارروائیاں،منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published on January 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 603)      No Comments


کروڑوں روپے مالیت کی چرس اورشراب کی بوتلیں برآمد،منشیات مشرق وسطیٰ اسمگل کی جارہی تھی،ترجمان کوسٹ گارڈ
کوئٹہ(یوا ین پی)مشرق وسطی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، بلوچستان میں کوسٹ گارڈ نے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور شراب کی بوتلیں پکڑلیں ۔ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں دو مختلف کارروائیاں کیں۔پہلی کاروائی پسنی میں مکان کی تلاشی کے دوران 590کلوگرام کی چرس جبکہ دوسری کارروائی میں پسنی کے ساحل کے قریب ریت میں چھپائی گئی 125کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 40 بوتلیں شراب برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات مشرق وسطیٰ اسمگل کی جارہی تھی۔برآمدکی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت11کروڑ روپے ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes