مسلم لیگ ن ہارون آباد کے رہنماء سجاد علوی کا ایک اور منفرد اعزاز

Published on December 11, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

\"malik
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) ہارون آباد کے نوجوان رہنماء ملک محمد سجاد علوی کا ایک اور منفرد اعزاز،پنجاب سپورٹس بورڈ نے وزیر اعلی یوتھ فیسٹیول سپورٹس پروگرامز کے لیے ملک سجاد علوی کو تحصیل سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل تحصیل ہارون آباد کا کنوینیئر نامزد کر کے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک محمد سجاد علوی وزیر اعلی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں تحصیل ہارون آباد میں نمایاں اور متحرک کردار نبھائیں گے ملک محمد سجاد علوی نے اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کر کے ان کے اس مثبت اور نوجوان نسل کے لیے مفید پروگرام کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے اس سلسلہ میں بھر پور لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور تحصیل ہارون آباد میں وزیر اعلی یوتھ فیسٹیول کا انعقاد شایان شان انداز سے کیا جائے گا جس سے ہارون آباد کی نئی نسل کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی یہ میرے لیے ہی اعزازنہیں ہت بلکہ تحصیل ہارون آباد کے لیے بھی قابل فخر ہے جس پر ہم وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے ممنون ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog