پشاور؛پشاورمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی

Published on January 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

5
پشاور(یوا ین پی)پشاورمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئے ۔شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6سے8گھنٹے تک جا پہنچا جبکہ نواحی علاقوں میں 12سے14گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جانے پر شہریوں کی پریشانی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔صبح سے شام تک وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے تک جا پہنچا ہے جبکہ نواحی علاقوں میں 14گھنٹے بجلی بندش سے گھروں سمیت مساجد میں بھی پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے شہر میں صرف تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیاگیا تھا تاہم طویل لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ۔وزیراعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy