صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 21 سو نئی نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ

Published on January 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

3
بوریوالہ(یو این پی) صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 21 سو نئی نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ‘ ٹیچنگ اور جنرل کیڈٹ سمیت تمام آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بوریوالہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 2100 نئی نرسیں ایڈہاک بنیادوں پر فوری طور پر بھرتی کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں سیکرٹری سپیشل نجم احمد شاہ نے حکم دیا ہے کہ جن جن ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی ہے انہیں فوری پر کیا جائے۔ اسی طرح ٹیچنگ اور جنرل کیڈ کی خالی آسامیوں کو بھی فوری طور پر پر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اسی طرح ایم ایس کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ڈاکٹروں کی حاضری کی مانیٹرنگ کریں۔ اسی طرح صوبہ بھر کی تمام سرکاری ایمبولینس کو 1122 کے حوالے کیا جارہا ہے پہلے مرحلے میں لاہور اور بعد ازاں صوبہ بھر میں یہ عمل دوہرایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme