مقبوضہ کشمیر میں تعینات 300 بھارتی فوجی پاگل ہو گئے

Published on January 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments

6
 مظفرآباد(یو این پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بی ایس ایف اور آرمی کے جوانوں میں شدید بے چینی کا انکشاف ہوا ہے۔ اچھا کھانا اور شراب نہ ملنے پر متعدد فوجیوں نے اپنے افسران کو شوٹ کرنے کے علاوہ فوج سے بھاگنے کے واقعات منظر عام پر آ گئے۔مقبوضہ کشمیر میں عرصہ دراز سے تعینات انڈین آرمی اور بی ایس ایف 29 بٹالین کے 300 سے زائد جوان ذہنی طور پر مفلوج ہو کر بھارت کے مختلف پاگل خانوں میں زیر علاج ہیں جب کہ 100 سے زائد جوان خود کشی کر چکے ہیں جب کہ 12 سے زائد فوجیوں نے اپنے افسران کو تنگ آ کر شوٹ کرنے کے بعد خود کشی کرنے کے واقعات کے علاوہ بھارتی آرمی میں خواتین فوجیوں کو اعلیٰ افسران کی جانب سے ہراساں کرنے کے بھی کیس سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ عرصے میں 12 سے زائد فوجیوں نے ذہنی توازن کھو بیٹھنے کے باعث اپنے یونٹ کے جوانوں اور افسران پر فائر کھول دیے تھے جس میں ایک میجر، صو بیدار اور کیپٹن سمیت 35 جوان ہلاک ہوئے جن کا الزام مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک میں ملوث جماعتوں پر ڈال دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes