ماروی میمن کا بلتستان میں مستحقین میں رقوم کی ادائیگی کے مراکز کا دورہ

Published on January 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

20
سکردو(یو این پی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کیلئے پُرعزم ہے۔ سخت گرمی ہو یا منجمد کردینے والی سردیاں بی آئی ایس پی کمزور اور غریب افراد کی خدمت کیلئے ہمیشہ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے سکردو، شگر اور خپلو میں ادائیگی کے مختلف مراکز اور مستحق گھرانوں میں اپنے دورے کے دوران کیا۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمد نشادسکردو دورے میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے ہمراہ تھے۔ دوروں کا مقصد ادائیگی کے مراکز کی کارکردگی اور بینکوں کی جانب سے مستحقین کو بروقت رقوم کی مکمل ادائیگی کا معائنہ ، مستحقین سے ملاقات ، خدمات کی فراہمی اور بی آئی ایس پی کے صارفین کی دیکھ بھال کے حوالے سے عوام کی رائے جاننا تھا۔ بی آئی ایس پی نے حال ہی میں دسمبر کے آخری ہفتے میں سہ ماہی ادائیگیوں کی مد میں25ارب روپے جاری کئے ہیں۔ سکردو، شگر اور خپلو میں ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی ہیں اس لئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مختلف ATMsاور پوائنٹ آف سیل (POS)کا دورہ کیا۔ چیئرپرسن نے بلتستان کے دور دراز علاقوں میں وظائف کی تقسیم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مستحقین کی رائے جاننے کیلئے ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے مستحقین کو بتایا کہ وہ کسی بھی مشکل کی صورت میں بی آئی ایس پی کے ہاٹ لائن نمبر 080026477پر رابطہ کرسکتی ہیں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے شگر میں بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین زبیدہ، فاطمہ، خدیجہ اور آمنہ بی بی کے گھروں کا بھی دورہ کیا۔ فاطمہ بی بی سے وانا میں انکے بیٹے کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ریاست ملک کیلئے اس عظیم قربانی پر فاطمہ بی بی کی احسان مند ہے۔ بعد ازں، انہوں نے خپلو میں بھی مستحق گھرانوں کا دورہ کیا اور بی آئی ایس پی کے حوالے سے انکی رائے جانی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مقامی معززین کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے معززین علاقہ کو نئے غربت سروے کیلئے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER)اپڈیٹ کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں چار اضلاع میں سروے جاری ہے جہاں مستحق افراد کے اندراج کیلئے ڈیسکس قائم کئے گئے ہیں۔ 12اضلاع میں جلد گھر گھر سروے کا آغاز کردیا جائے جائے گا جس کے بعد ملک گیر سروے ہوگا۔مقامی معززین نے نئے سروے اور غربت اسکور کارڈ سروے سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان تحفظات تحریر کرلئے گئے ہیں اور انکا خیال رکھا جائے گا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی اپنے ادائیگی کے نظام کو بائیومیٹرک تصدیق کے نظام (BVS)پر منتقل کررہا ہے۔ یہ نظام ادائیگی کو آسان بنائے گا اور مڈل مین کلچر کا خاتمہ کرے گا۔ اس وقت 83.9%مستحقین ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، 13%بائیومیٹرک نظام سے اور 3%مستحقین پاکستان پوسٹ کے ذریعے فنڈز وصول کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes