سری دیوی نے اٹلی میں گزارے یادگار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کر دیں

Published on January 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

ممبئی (یوا ین پی) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے اٹلی میں اہل خانہ کے ہمراہ گزارے ہوئے یادگار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اٹلی آئی ہوئی ہیں جہاں ان کے شوہر بونی کپور کا فلورنس میں ایک بہت بڑا فیشن شو ہے ۔اداکارہ نے اپنی دو بیٹیوں جانوی اور خوشی اور شوہر بونی کپور کے ہمراہ گزا رے ہوئے یادگار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے جاری کی ہیں جن میں وہ خوبرو اور جاذب نظر آ رہی ہیں۔ان کے سینکڑوں مداح اب تک ان کی تصاویر کو پسند کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes