پشاور ٗ پولیس نے مسجد سے2خودکش جیکٹس برآمد کرلیں ٗ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

Published on January 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

5
پشاور (یو این پی) پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع ایک مسجد سے2خودکش جیکٹس برآمد کرلیں ٗ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پہاڑی پورا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر موٹروے کے ساتھ واقع بینظیر ہسپتال کے قریب مسجد ابو بکر پر چھاپہ مارا۔انھوں نے بتایا کہ پولیس کو مسجد کے موذن کے کمرے سے 2خودکش جیکٹس ملیں، جن میں 5 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔تاہم چھاپے کے وقت موذن اپنے کمرے میں موجود نہیں تھے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز سجاد خان کا کہنا تھا کہ خودکش جیکٹس ناکارہ بنا دی گئیں جبکہ ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے صوبائی دارالحکومت کو کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا لیا۔دوسری جانب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy