راہول گاندھی نے نریندر مودی کو بھارت کا ’ ٹرمپ‘ قرار دے دیا

Published on February 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

4
نئی دہلی: (یو این پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کا ٹرمپ قرار دے دیا۔ ریاست اترپردیش کے بلند شہر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ جیسا رہنما اب ملا ہے جبکہ بھارت کے پاس یہ نریندر مودی کی صورت میں اڑھائی سال سے موجود ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کی طرف سے نوٹوں کی منسوخی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موکزی حکومت کے اس فیصلے سے معاشرے کے تمام طبقے متاثر ہوئے۔ کسان اپنی فصلوں کی بوائی کے لئے بیج نہیں خرید سکے اورمتعدد لوگ نوٹ تبدیل کروانے کے لئے قطاروں میں کھڑے کھڑے موت کے منہ میں چلے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کو علاقائی بنیادوں پر فروغ دینے کی پالیسی اختیار کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy