فیصل آباد: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کی ادویات ختم، مریض پریشان

Published on February 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

7
فیصل آباد (یو این پی) ہیپاٹائٹس ایک جان لیوا مرض ہے جو وائرس سے پھیلتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے جو ادویات انہیں بچانے کیلئے دی جاتی ہیں بدقسمتی سے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں پچھلے چھ ماہ سے ناپید ہو چکی ہیں۔ جس سے غریب مریض روزانہ ہسپتالوں کا چکر لگا کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔فیصل آباد کے سب سے بڑے الائیڈ ہسپتال ڈی ایچ کیو سمیت جنرل ہسپتال غلام محمد آباد اور سمن آباد میں تقریبا 5 ہزار سے زائد ہیپاٹائٹس کے مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں دوا نہیں مل رہی۔ غریب مریضوں اور انکے لواحقین کے پاس اب حکومت سے اپیل کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ ہیپاٹائٹس کی مخصوص دوا سوالڈین کی اسپتالوں میں نہ ہونے کی تصدیق تو اسپتال انتظامیہ بھی کرتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں ہونے والا اضافے سے مسئلہ پیدا ہوا۔ حکومت نے ہسپتالوں کو خود دوا خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔شہر میں ہیپاٹاٹئس کے مریضوں کی تعداد تو ہزاروں میں ہے۔ اگر انہیں ادویات بروقت نہ ملی تو نہ صرف یہ مرض بڑھ سکتا ہے بلکہ قیمتی جانیں بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes