بلوچ آئی ڈی پیز کے واپسی تک مردم شماری کو موخر کیاجائے ،،عبدالمالک بلوچ

Published on February 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

9
کوئٹہ (یوا ین پی )نیشنل پارٹی تحصیل سریاب کے جنرل سیکرٹری عبدالمالک بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد حسن بنگلزئی رابطہ سیکرٹری غلام حسین شاہوانی اور انفارمیشن سیکرٹری عارف کرد نے اپنے ایک بیان میں مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے مخدوش حالات اور لاکھوں کی تعدادمیں غیر ملکی مہاجرین کی موجودگی میں شفاف مردم شماری ناممکن ہے اور بلوچستانی عوام کے تحفظات حقیقت پر مبنی ہے تربت آوران ، پنجگور ، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی سے لاکھوں کی تعداد میں بلوچ نقل مکانی کر چکے ہیں اور ان علاقوں کی مخدوش حالات کی وجہ سے مردم شماری کا تصور ناممکن ہے اس صورتحال میں بلوچستانی عوام کے خدشات کو دور کرنے کیلئے غیر ملکی مہاجرین کو فوری طورپر کیمپوں تک محدود کرنے کے علاوہ بلوچ آئی ڈی پیز کے واپسی تک مردم شماری کو موخر کیاجائے انہوں نے کہاکہ غیر ملکیوں کو کسی بھی ملک کے مردم شماری میں شامل نہیں جاتا اور نہ ہی ان کو کوئی دستاویزدیا جاتاہے گیر ملکیوں کی موجودگی میں بلوچستانی عوامی معاشی ، معاشرتی انقلاب اور سیاسی حوالے سے بری طرح متاچر ہور ہے ہیں۔ اور خاص طورپ شمالی بلوچستان کے عوام اقلیت میں تبدیل ہوکر مستقبل قریب میں غیر ملکیوں کے زیر عتاب آجائینگے ، انہوں نے 18فروری کو ہونے والے قومی یکجہتی جرگہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بلوچستان کے حقیقی سیاسی قائدین ، قبائلی اکابرین وکلا برادری ، ٹیچرز ، مزدور رہنماوں اور دانشوروں سے بھر پور انداز میں شرکت کرنے کیااپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题