افغانستانی بلے باز محمدشہزاد کو ویرات کوہلی کے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 3 رنز کی ضرورت

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

5
نئی دہلی (یوا ین پی) افغانستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمدشہزاد کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 3 رنز درکار ہیں، اگر شہزاد آئرلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کوہلی کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن جائیں گے، کوہلی نے 1709 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ شہزاد نے اب تک 57 میچز میں 1707 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق کیوی بلے باز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں، سابق سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان 1889 رنز بنا کر دوسرے، مارٹن گپٹل 1806 رنز کے ساتھ تیسرے اور کوہلی 1709 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes