انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بنیادی اسباب دور کرنا ہونگے ، ملیحہ لودھی

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments


پاکستان نے انسانی سمگلنگ پر قاپو پانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، سلامتی کونسل میں اظہار خیال
نیویارک(یوا ین پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہاہے کہ جب تک تنازعات حل نہیں کئے جاتے انسانی سمگلنگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے بارے میں مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جب تک تنازعات حل نہیں کئے جاتے انسانی سمگلنگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی سمگلنگ پر قاپو پانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متنازعہ علاقوں میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے کہا کہ رکن ملکوں کو انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے قانون کے نفاذ اور خفیہ معلومات کے تبادلے کے لئے تعاون مضبوط کرنا چاہئیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes