مودی کشمیر آئیں، نو جوانوں کوغیر یقینی ماحول سے نکالیں؛ وزیر اعلی محبوبہ مفتی

Published on April 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments


سری نگر(یو این پی)مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست کے نوجوان وزیر اعظم سے پر امید ہیں کہ وہ جموں کشمیر کو غیر یقینی کے اس ماحول سے نکال کر ان کے لئے خوشحال مستقبل کے ضامن بنیں گے۔ وزیر اعظم مودی کو کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ملک اور بیرونِ ملک ایک مثبت پیغام جائیگا عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست کے نوجوان مصیبت اور غیر یقینیت کے سخت مرحلے سے گذر ے ہیں لہذا ان تک پہنچنے کی ضرورت ہے تا کہ جموں وکشمیر کو مشکلات اور پریشانیوں کے موجودہ دور سے باہر نکالا جاسکے۔محبوبہ مفتی نے ریاستی حکومت کو بھرپور تعاون دینے کیلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مدد سے ریاست میں بہت کچھ ہوا ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان ایجنڈا آف الائنس کی ریاست کے عوام اور ملک نے توثیق کی ہے اور وہ اب اسکی مرحلہ وار اور معیاد بند مدت میں عمل آوری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے نہ صرف لوگوں کے مسائل ختم ہوں گے بلکہ اس طرح ملک کے جمہوری نظام میں ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا اور وہ تشدد کے راستے کو بھی رد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے کشمیر کے ٹور آپریٹروں کے ایک گروپ نے ان کے ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ وہ وزیر اعظم کو کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دیں تا کہ ملک اور بیرون ملک کے سیاحوں میں مہمان نوازی کا پیغام عام ہوسکے۔وزیر اعلی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کاایک دوسرے کے نزدیک آنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ریاست میں جامعہ ترقیاتی عمل کو فروغ دیا جائے اور ریاست کو برسوں سے چلے آرہے مصائب اور مشکلات کے دور سے باہر نکالا جاسکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog