وزیراعظم بننا چاہتا ہوں تاکہ اداروں کو مضبوط بنا سکوں،عمران خان

Published on April 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میں وزیراعظم ہی بننا چاہتاہوں اور اس کی ایک وجہ اداروں کو مضبوط بنانا اور دوسری وجہ تمام ذرائع انسانی ترقی پرخرچ کرنا ہے۔پاکستان میں 80 کی دہائی سے مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے اور آج ملکی اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے، امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک پاناما کا فیصلہ آجائے گا یہ فیصلہ اشرافیہ کے طرز حکومت کو بدل دے گا، میں ایک آزاد ملک میں رہ رہا ہوں اور اپنے جمہوری حق کے لیے کھڑا ہوں اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو کہہ کر پاکستان پر ڈرون حملے کرائے گئے اب مارشل لاء لگانا بہت مشکل کام ہے فوجی مداخلت نے بھی سسٹم ٹھیک نہیں ہونے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میری سوچ سے بھی زیادہ برا نکلا ڈونلڈ ٹرمپ کو جتنا برا سمجھتا تھا وہ اس سے بھی برا نکلا، ٹرمپ کا انتخاب ایک مہذب قوم کے زوال کی داستان ہے۔ میرے خیال میں ٹرمپ کا امریکا کا صدر بننا ایک تہذیب کی تنزلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کا فیصلہ پاکستان کی سیاست کو بدل دے گا لوگ سیاست میں پیسہ کمانے آتے ہیں میری توجہ ان دنوں پاناما کی پچ پر ہے پاناما کا فیصلہ اشرافیہ کے طرز حکومت کو بدل کر رکھ دے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی سے بھی پوچھ لیں وہ کہے گا کہ قطری خط جھوٹ ہے عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے جمہوری حق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں پہلی مرتبہ ایک طاقتور شخص منی لانڈرنگ اور کرپشن میں پکڑا گیا ہے پاکستان میں تاریخی موقع ہے ابھی پاناما کا فیصلہ بھی آنے والا ہے کرپشن کا خاتمہ اقتداد میں آکر ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ 60کی دہائی میں کرپشن نہیں ہوتی تھی جب حکمران کرپٹ ہوں گے تو لوگ بھی کرپٹ بنیں گے کرپشن ہمارے ڈی این اے میں نہیں ہے بلکہ حکمرانوں نے کرپشن کو قابل قبول بنایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن لڑ کر کیا نواز شریف تھانیدار بننا چاہتا ہے میں وزیر اعظم ہی بننا چاہتا ہوں میرے وزیر اعظم بننے کی ایک وجہ اداروں کو مضبوط بنانا ہے وزیر اعظم بننے کی دوسری وجہ تمام ذرائع انسانی ترقی پر خرچ کرنا ہے،پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا میں غربت کو ختم کرنا چاہتا ہوں ہم نے 80میں غلطی کی تھی ہمیں امریکہ سے ملکر افغان جہاد نہیں کرنا چاہیے تھا ہم نے اگر ڈالر لیکر جہادی پیدا کئے تو ڈالر دے کر مار بھی دیا عمران خان نے کہا کہ اس سارے عمل میں ہمارا بے انتہا نقصان ہوا ہے مشرف کی حکومت انتہائی غیر اخلاقی پالیسی پر چلتی رہی امریکہ کو کہہ کر پاکستان پر ڈرون حملے کروائے گئے قیمت پاکستان کے لوگوں کو چکانی پڑی ہے ٹرمپ اتنا برا نہین ہے جتنا میں سوچ رہا تھا بلکہ وہ تو بہت ہی برا نکلا ہے اب مارشل لاء لگانا بہت مشکل کام ہے کوئی میڈیا سے بچ جائے تو سوشل میڈیا کی نظر میںآجاتا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے 40ہدایات دی ہیں تمام ساستدانوں کی نظر اگلے انتخابات پر ہوتی ہیں عمران خان نے کہا کہ ہم چارٹر آف ڈیمانڈ جلد لیکر آئیں گے ہم پہلے الیکشن کمیشن شفاف بنانے کا مطالبہ کریں گے الیکشن کے بعد کوئی نہیں سنتا الیکشن کا نہیں لوگوں کی بہتری کا سوچ رہے ہیں ہم مستقبل کی نسلوں کا سوچ رہے ہیں ہم ماحولیات کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں جناح کے دشمن بھی جانتے تھے کہ وہ مقصدیت پر یقین رکھتے تھے قائد اعظم بہترین رہنما تھا جبکہ موجودہ سیاستدان کے بارے میں سوچنا ہو گا ہم آئی پی پیز سے مہنگی بجلی حاصل کر رہے ہیں کے پی کے میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف اس طرف کا ہی سفر ہے عمران خان نے یونی ویژن نیوز سے کہا کہ میر ے خیال میں کے پی حکومت دوسری حکومتوں سے بہتر ہے ہم نے انسانی ترقی پر کام کیا ہے نواز شریف ماڈل صرف پُل تعمیرات اور بلڈنگز ہیں،۔ خیبر پختونخواہ پولیس ملک کی بہترین پولیس ہے کیونکہ کے پی کی پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے شریف خاندان کی بہت خدمت کی ہے گورنر سندھ نے شریفوں کی کرپشن بچانے کی خدمات سرانجام دی ہیں اس نے ان کی کرپشن کا بہت دفاع کیا ہے جنرل راحیل شریف نے کراچی میں امن لانے کے اقدامات اٹھائے تھے کراچی میں امن کا کریڈٹ نواز شریف کو دینے کا گورنر سندھ کا بیان بیوقوفانہ ہے ہائیڈل کی بجائے مہنگی بجلی حاصل کرنے کی وجہ سے برآمدات متاثر ہوئیں، ایک سوال کے جواب میں عمران نے کہا کہ ٹیسٹ میچ ہر کرکٹر کو پسند ہوتا ہے ایک آل راؤنڈر کو ہی کپتان ہونا چاہیے کپتانی بالرزکو ہینڈل کرنے کا نام ہے بیٹسمین اچھا کپتان نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ میرے دور میں عبدالقادر بہترین اسپن بالر تھے اگر عبدالقادر کھیلتے رہتے تو شین وارن سے زائد وکٹیں حاصل کرتے میں واحد کپتان تھا جب مجھے پسند کی ٹیم نہیں ملی تو میں نے کپتانی چھوڑ دی میرے علاوہ مصباح الحق وہ واحد کپتان ہیں جنہوں نے خود کپتانی چھوڑی انہیں زبردستی نکالا نہیں گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy