لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ’’ڈینگی اورپولیو کے تدارک کیلئے آگاہی پروگرامز ‘‘کا انعقاد

Published on April 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)لاثانی سیکرٹریٹ پرمنعقد ہونیوالے پہلے ہی پروگرام نے ایسامتاثر کیا کہ میں اب ہر فورم پر یہ بات علی الاعلان کرسکتاہوں کہ پاکستان اوراسلام کا سوفٹ امیج دیکھنا ہوتولاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کی شاندارکارکردگی کودیکھ لیں،یہاں ہروقت انسانیت کی بھلائی اورانسانی جانوں کوبچانے کیلئے سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں،اسلام انسانیت کا مذہب ہے اوراس کا عملی ثبوت لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کاہیڈ آفس پیش کررہاہے۔ان خیالات کااظہار رانا شاہد (ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر)نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقد ہونیوالے ’’ڈینگی اورپولیو کے تدارک سے متعلق آگاہی پروگرام‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمد اشرف (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر)نے کہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن بڑے منظم انداز میں انسانیت کی فلاح وبہبود کافریضہ سرانجام دے رہی ہے،ملک میں فلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے والی این جی اوز میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن سرفہرست ہے،اوروہ اس لئے ہے کہ ان کی تمام ترورکنگ بے لوث اوراپنی مددآپ کے تحت ہورہی ہے اورپھر سب سے بڑی بات اس کی سرپرستی صدیقی لاثانی سرکارجیسی روحانی ہستی فرمارہی ہے ،ہر دفعہ ہمیں کچھ سیکھنے کویہاں سے ملتاہے،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے کارکنان خوش نصیب ہیں کہ ان کولینے والانہیں بلکہ دینے والا بنایاجارہاہے یعنی ہروقت مخلوق خداپر خرچ کرنیوالے بن رہے ہیں ،یہی وہ عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کابہت ہی پسندیدہ عمل ہے کہ اس کی مخلوق کی بے لوث خدمت کی جائے۔ڈینگی اورپولیوکاخاتمہ کرنا ہمارے اپنے مفادمیں ہے اورہماری موجود ہ اورآنیوالی نسلوں کے مفاد میں ہے اس لئے ہمیں بڑھ چڑھ کر اپنا کرداراداکرنا ہے تاکہ ان امراض کاتدارک کیا جاسکے۔میڈم صوفیہ رضوان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)نے کہاکہ نیشنل وانٹرنیشنل ڈیز کومنانے میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں،صفائی نصف ایمان ہے جس ہم اس پر عمل کرنیوالے بن جائیں گے تو نہ ڈینگی رہیگااورنہ ہی پولیو ۔اس لئے ہمیں خاص طور پر خواتین کو اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ ان امراض سے بچ سکیں،ڈینگی چونکہ ایک وائرس ہے ،اس کو پھیلنے سے روکنا ہے اوروہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرااورپاکیزہ رکھیں گے ،ہر بار پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں ،ان کاکوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے ۔میڈم ظل ھما (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)نے کہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن بطور ورکرہماری خوش نصیبی ہے جہاں ہمیں اخلاقی ،روحانی اورسماجی بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں کام کرنے کاموقع مل رہاہے ،ان سرگرمیوں کا مقصد صرف اورصرف انسانیت کی فلاح ہے ،انسانی خدمت کابے لوث جذبہ فاؤنڈیشن کے چےئرمین صدیقی لاثانی سرکارکی خصوصی تربیت کا نتیجہ ہے۔محمد ریحان نقشبندی (مرکزی کوآرڈینیٹر لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن)نے کہاکہ لاکھوں مفلس اور مستحق مردوخواتین کو مخلوق خداکی خدمت کرنیوالا بنادیناصدیقی لاثانی سرکارکی بہت بڑی کرامت ہے،1980سے لیکر یہ ادارہ آپ کی سرپرستی میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شبانہ روزبلاامتیازمذاہب ومسالک انسانی فلاح وبہبود کافریضہ شاندار طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ،پولیو،ڈینگی،شجرکاری،نان فارمل ایجوکیشن ،ووکیشنل ادارہ جات کاقیام،کمپیوٹر ٹیکنالوجی کافروغ،تعلیم ،صحت اورفری لنگرخانوں سمیت زندگی کے ہرشعبے میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن نے حکومتی اداروں کیساتھ مل کر بغیر کسی حکومتی گرانٹ کے اپنی مددآپ کے تحت ملک بھرمیں فلاحی اداروں کا جال بچھادیا ہے۔ہماری کامیابی کاراز کامل واکمل مرشد کی روحانی تربیت کانتیجہ ہے۔پروگرام کے اختتام پر لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکاراپنے فرزند اکبر شہزادہ پیر شبیر احمدصدیقی سرکارکیساتھ پروگرام میں شرکت فرمائی اورڈینگی ،پولیو سمیت دیگر جسمانی وروحانی بیماریوں کے خاتمے کی دعافرمائی اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں یہ بھی خصوصی دعاکی کہ ہمارا مالک ومعبود !ہمیں اپنے پسندیدہ کاموں میں زیادہ سے زیادہ استعمال فرمائے۔آمین

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    mashallah…..subhanAllah.





WordPress Themes

Free WordPress Themes