بحفاٹا کو جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، یہ عوام کا فیصلہ ہے: سراج الحق

Published on April 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

پشاور (یواین پی) یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ پاکستان بنانا ہے جس میں نوجوان بے روزگار نہ ہو، بے روزگاری سے67 لاکھ نوجوان نشے میں مبتلا ہے۔ ہمارے بزدل حکمرانوں نے ہمارے نوجوانوں کو خوف میں مبتلا کیا ہے۔ یہ حکمران دھرتی فروش، اور ضمیر فروش ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے میں ستی سے کام لے رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فاٹا کو جلد خیبر پختونخوا میں ضم کر دے، یہ فاٹا کے عوام کا فیصلہ ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پورے خطے کو تباہ کیا، حکمران بہرے اور گونگے بن گئے ہیں جبکہ ملک کی خارجہ پالسی ناکام ہوچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy