انار دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے سب سے اہم پھل ہے،طبی ماہرین

Published on April 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) جدید طبی تحقیق کے مطابق دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے سب سے اہم پھل انار ہے۔ انار میں دیگر تمام پھلوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ صحت بخش اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا کہ انار سرطان، شوگر، دل کے امراض اور سٹروک جیسی موذی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یونی ویژن نیوز سے کہاکہ انار میں نشاستہ دار اجزاء کم ہوتے ہیں جبکہ اس میں وٹامنز کی کثیر مقدار شامل ہوتی ہے۔ جو انسانی جسم کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے اورصحت مند زندگی گذارنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes