مشترکہ قیادت سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ اور محمد یاسین ملک کے ہاتھ مضبوط کریں

Published on May 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

سری نگر(یو این پی)عوامی ایکشن کمیٹی حلقہ نواب بازار کا ایک خصوصی اجلاس در خانہ ایڈوکیٹ بشیر احمد پنڈت کاکا ستھو منعقد ہوا جس کی صدارت صدر حلقہ محمد یوسف خان نے کی، اجلاس میں تنظیم کے چیف آرگنائزر محمد شفیع خان ،مرکزی قائد بشیر احمد پنڈت،اراکین وکارکنان حلقہ اورڈیلی گیٹ حضرات نے شمولیت کی، کارروائی کاآغاز مولوی توصیف احمد نے کلام پاک سے کیا، ،اجلاس میں جموں وکشمیر عوامی ایکشن کمیتی کے بانی رہنما،ممتاز عالم دین اور عظیم سیاسی لیڈر شہید ملت میرواعظ کشمیر مولوی محمد فاروق(رح) کی ویں یوم شہادت پر پر نم آنکھوں سے یاد کرتے ہوئے انہیں اور شہدائے حول و جملہ شہداء کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ہفتہ شہادت کے پروگرام اور 21مئی کو عیدگاہ چلو کال کو کامیاب بنانے کا پختہ عزم کیا گیا، محمد شفیع خان نے تقریر کرتے ہوئے کہ ا یہ اہل قوم کی بد نصیبی تھی کہ 1947ء میں مسلم کانفرنس جس کا نصب العین الحاق پاکستان تھا، متبادل نیشنل کانفرنس بناکر حضرت مہاجر ملت (رح) مولوی محمد یوسف شاہ کو جلائے وطن ہونے پر مجبور کیا گیا، 1947سے1964تک حق خود ارادیت کی تحریک مختلف نشیب و فراز سے چل کر دم توڑ چکی تھی، موئے مقدس نبی کریم (ص) کی بازیابی کے بعد حضرت شہید ملت(رح) مولوی محمد فاروق نے جموں وکشمیر عوامی عوامی ایکشن کمیٹی کی بنیاد ڈال کر نہ صرف اس تحریک کو زندہ رکھا تھا بلکہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی رہائی کی مانگ کی، اور یوم شہادت تک وہ چٹان کی طرح تحریک حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کاربند رہے، محمد شفیع خان نے کہا حضرت شہید ملت(رح) مولوی محمد فاروق کو حلقہ نواب بازار سے خاص محبت تھی جبکہ یہاں کے بہت سارے بزرگوں اور جوانوں نے بہت قربانیاں دیں، مسلم کانفرنس سے لے کر عوامی ایکشن کمیٹی کیلئے یہاں ہمارے اسلاف خصوصا مجاہد محمد اسماعیل مرحوم، محمد مظفر جان پنڈت مرحوم اور ان کے اسلاف مرحوم غلام احمد آزاد، مرحوم پیر جلال الدین قریشی،مرحوم عبدالرزاق بٹ، مرحوم محمد سلطان بٹ،مرحوم محمد صدیق بٹ، مرحوم غلام حسن خان بلو مرحوم علی محمد فردوس اور کئی دوسرے لوگوں نے قربانیاں دیں، اجلاس میں مرکزی زعماء بشیر احمد پنڈت نے ہفتہ شہادت کے پروگرام اور حلقہ نواب بازار کو از سر نو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کمر بستہ ہونے پر زور دیا، انہوں نے کہا شہید ملت (رح) اور جملہ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ ہم تنظیم کے سربراہ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر عمر صاحب اور مشترکہ قیادت سید علی شاہ گیلانی اور محمد یاسین ملک کے ہاتھ مضبوط کریں ، آخر پر صدر حلقہ محمد یوسف خان نے تمام اراکین حلقہ اور مرکزی زعماء کا شکریہ ادا کیا، امام مسجد مولوی توصیف احمد نے کشمیر کی آزادی اور شہدائے کشمیر اور شہید ملت (رح) کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes